دوبارہ گنتیپی پی 198 اور پی کے 10 کے نتائج برقرار

پی کے 10 پر پی ٹی آئی کے شاہ فرمان،پی پی 198پرن لیگ کے شہزادبھٹہ کی برتری.

شاہ فرمان کے500 ووٹ کم،بھٹہ کے200بڑھ گئے، پاراچنار میں خواتین کادھرناجاری. فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 10 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 198 پر دوبارہ گنتی کے بعد پہلے والے نتائج برقرار ہے۔

پی کے 10 سے اے این پی کے امیدوار خوشدل خان کی درخواست پر گزشتہ روز ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ فرمان کی برتری برقرار رہی تاہم ان کے تقریباً 500 ووٹ کم ہوگئے، دوبارہ گنتی کے بعد شاہ فرمان نے11525جبکہ خوشدل خان نے 10453ووٹ حاصل کئے۔




پی پی 198 کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر تحریک انصاف کے امیدوار وسیم بادوزئی کی درخواست پر دوبارہ گنتی ہوئی جس میں (ن) لیگ کے امیدوار شہزاد مقبول بھٹہ نے اپنی کامیابی برقرار رکھی۔ دوبارہ گنتی میں (ن) کے امیدوار شہزاد مقبول بھٹہ کے 200 ووٹ مزید بڑھ گئے، دونوں امیدواروں نے نتائج تسلیم کر لئے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے شہزاد مقبول بھٹہ کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ادھر پار اچنار کے شہید چوک میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف خواتین کا دھرنا گزشتہ روز بھی جاری رہا ، خواتین نے حلقہ این اے 37 میں ری پولنگ کا فیصلہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story