ایران میں یومِ آزادی پاکستان پر مبارک باد کے بینرز آویزاں

تہران میں لگائے گئے بورڈز پر قائدِ اعظم کی تصاویر اور پاکستان کی یومِ آزادی پر مبارکباد نمایاں ہے۔

ایرانی شاہراہوں پر یومِ پاکستان کی مبارکباد کے بینر آویزاں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے یومِ آزادی پر اس بار ایرانی شاہراہوں پر بڑے بل بورڈز اور اشتہارات دیکھے گئے ہیں جن میں پاکستان کے 72 ویں یومِ آزادی پر ایرانی قوم کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں لگے بینرز پر فارسی زبان میں پاکستان کی یومِ آزادی پر مبارکباد دی گئی ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائیندگی کرنے والی اہم عمارات کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔




تہران کی شاہراہوں اور پلوں پر ایسے کئی بڑے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ ان بینزر پر فارسی زبان میں پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخ اور مبارکباد کے الفاظ درج ہیں۔



واضح رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد نامزد وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریرمیں ایران سے پاکستان کے تعلقات کی تجدید کا عہد کیا تھا جب کہ ایرانی صد حسن روحانی نے ٹیلی فون کرکے نہ صرف عمران خان کو مبارک باد دی بلکہ انہیں دورہ ایران کی دعوت بھی دی تھی۔
Load Next Story