اقتدار میں آتے ہی مسائل حل کرنا شروع کردینگے نواز شریف

قوم مایوس نہ ہو، آنے والا وقت ترقی وخوشحالی کا ہے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے

جنگی خطوط پر نبردآزما ہونے پر توجہ دینگے، توانائی بحران پر ٹاسک فورس کے پلان کی منظوری دیدی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلیے اپنی جماعت کی طرف سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انرجی پلان کی منظوری دے دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہم جنگی خطوط پر اس سے نبردآزما ہونے پر توجہ دیں گے۔ بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پائے بغیر معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔ اس توانائی منصوبے کی گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں منظوری دی گئی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سمیت اہم تاجر اور صنعتکار رہنما بھی شریک ہوئے۔




اس انرجی پلان کا باقاعدہ اعلان انکے وزیراعظم بننے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں متوقع ہے، باخبر ذرائع کے مطابق یہ ٹاسک فورس خواجہ آصف کی سربراہی میں بنائی گئی تھی جس میں بجلی اور گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، منصوبے کے تحت بجلی کمپنیوں کے انتظامی بورڈز میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ آئی این پی کیمطابق رائیونڈ جاتی عمرہ میں (ن)لیگ کے رہنما میاں اعجاز اور فاروق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو میں نواز شریف نے کہا ہم اقتدار میں آکر کرپشن، بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں گے ۔

Recommended Stories

Load Next Story