چکن اسپائسی کباب

مزے دارچکن اسپائسی کباب آپ محض 30 سے 40 منٹ میں تیارکرسکتے ہیں

مزے دارچکن اسپائسی کباب آپ محض 30 سے 40 منٹ میں تیار کرسکتے ہیں:فوٹو: فائل

اجزا:

چکن قیمہ آدھا کلو (بون لیس)

لہسن ادرک کا پیسٹ ( ڈیڑھ کھانے کے چمچے)

کالی مرچ (ایک کھانے کا چمچہ)

پسی لال مرچ (دو کھانے کے چمچے)

سرکہ (ایک چائے کا چمچہ)

تکہ مصالحہ (ایک کھانے کا چمچہ)

زیرہ (ایک کھانے کا چمچہ)

لیموں کا رس( دو کھانے کے چمچے)


دھنیا پسا ہوا (ایک کھانے کا چمچہ)

نمک حسب ضرورت

تیل حسب ضرورت

پیارتلی ہوئی (ایک عدد)

لکڑی کی اسٹکس: 12 عدد

ترکیب:

باریک چکن قیمہ میں نمک، پسی لال مرچ، تکہ مصالحہ، لہسن ادرک کا پیسٹ، لیموں کا رس، زیرہ، کالی مرچ، تلی ہوئی پیاراورپسا ہوا دھنیا ڈال کراچھی طرح مکس کرکے 20 منٹ کے لیے میرینیٹ کرلیجیئے۔

اب اسٹکس لیں اورایک مٹھی جتنا قیمہ لے کراسٹکس پرکباب کی شکل دے دیں اور اس طرح 12 سے 14 کباب بنالیں۔ توے پر2 کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اسٹکس کو ہلکے چولہے پرتل کر گولڈن براؤن کرلیجیئے۔ مزے دارچکن اسپائسی کباب آپ محض 30 سے 40 منٹ میں تیار کرسکتے ہیں۔

 
Load Next Story