پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل خفیہ ووٹنگ سے ہوگا
پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔
اسپیکررانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اسپیکرنے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ جس کے بعد ارکان کی جانب سے رول آف ممبرزپردستخط کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس کے دوران نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری اورصوبائی کابینہ کے ارکان نومنتخب ارکان کے استقبال کے لیے موجود رہے۔
پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکروڈپٹی اسپیکرکا انتخاب کل خفیہ ووٹنگ سے ہوگا۔ نئے اسپیکروڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزد گی آج 3 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی اسپیکرجبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکرکے امیدوارہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے چوہدری اقبال گجراسپیکرجب کہ وارث کلوکوڈپٹی اسپیکر کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ لیے شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو نامزد کر دیا ہے جبکہ تحریکِ انصاف ابھی تک اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کرسکی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ (ن) کے 162، مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کی 10 ، 10، راہ حق پارٹی کا ایک رکن جبکہ 3 آزاد ارکان ہیں۔ 3 حلقوں میں نتیجہ زیر التوا اور 3 میں الیکشن روکے گئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 7 نشستیں ارکان کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث خالی ہوئی ہیں۔