آغا سراج درانی دوبارہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب
پیپلزپارٹی کی ریحانہ لغاری 98 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب
BEIJING:
پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر سندھ اسمبلی کے اسپیکر جب کہ ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی کی سربراہی میں شروع ہوا۔ جن کی نگرانی میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف مدمقابل تھے۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے نتیجے میں آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ
اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ کاسٹ ہوئے، آغا سراج درانی کو 96 جبکہ جاوید حنیف کو 59 ووٹ ملے جب کہ 3 ووٹ مسترد ہوئے، اس کے علاوہ ٹی ایل پی کے یونس سومرو نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ آغا سراج درانی سے ریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی نے حلف لیا۔
اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ ڈالے گئے جس میں پیپلزپارٹی کی ریحانہ لغاری نے 98 جب کہ متحدہ اپوزیشن کی رابعہ اظفر کو 59 ووٹ ملے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں جس نے عزت دی، شہلا رضا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جب کہ ایوان کو چلانے میں نثار کھوڑو نے ہمیشہ رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دوستوں سے سیکھا ہے جب کہ نئے ارکان کو سکھانا اور ان سے سیکھنا بھی ہے۔
واضح رہے کہ آغا سراج درانی نے دو مرتبہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ ان کے والد اور چچا بھی سندھ اسمبلی کے اسپیکررہ چکے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ کا انتخاب؛
اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ ڈالے گئے جس میں پیپلزپارٹی کی ریحانہ لغاری نے 98 جب کہ متحدہ اپوزیشن کی رابعہ اظفر کو 59 ووٹ ملے۔
اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں جس نے عزت دی، آغا سراج درانی