لاہور چلڈرن اسپتال میں خسرہ سےمزید 3 بچےدم توڑ گئے
اس وقت میواسپتال میں 42 جبکہ چلڈرن اسپتال میں27 خسرہ کےمریض زیرعلاج ہیں۔
GENEVA:
چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ مزید3 بچےدم توڑگئے، شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی۔
محکمہ صحت اور تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود پنجاب میں خسرے کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا، آج لاہور کے چلڈرن اسپتال میں مزید 3 بجے جاں بحق ہوگئے جن میں ساہیوال کا 2 سال کا جاوید، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا 6 ماہ کا شاہ میراورلاہورسے 2 سال کا عمران شامل ہیں۔
لاہورمیں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 69 جبکہ پنجاب بھر میں 90 ہوگئی ہے، اس وقت میواسپتال میں 42 جبکہ چلڈرن اسپتال میں27 خسرہ کےمریض زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، والدین کو بھی اس سے بچاؤ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔