بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ عاصم کرد گیلو مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے
عاصم کرد گیلو شہباز شریف اور نواب ثناء اللہ زہری سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔
بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ عاصم کرد گیلو مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم کرد گیلو نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا وہ شہباز شریف اور نواب ثناء اللہ زہری سے پہلے ہی رابطے میں تھے، عاصم گیلو مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں تاہم وہ آزاد حیثیت میں ایم پی اے بنے تھے۔
اس موقع پر ثناء اللہ زہری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے تو امن قائم ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 75 فیصد طاقتور قبائل کی حمایت حاصل ہے ان کے تعاون سے امن قائم کرینگے۔