متعلقہ وزارتوں کی رپورٹوں کو مدنظر رکھ کر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے وزیراعظم ہاؤس

او جی ڈی سی ایل ،سوئی سدرن اور نادرن، یو ایس سی ،پی ٹی اے اور ای او بی آئی کا چارج سینئر ترین افسران کو دیا گیا

نئی حکومت ان عہدوں پر اپنی مرضی سے تقرری کر سکتی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے کسی قسم کی نئی تقرری نہیں کی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس فوٹو: فائل

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت اور متلعقہ وزارتوں کی رپورٹس کو مدنظر رکھ کر مختلف اداروں میں تقرریاں اور تبادلے کئےہیں۔


میڈیا رپورٹس پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نےکہا کہ او جی ڈی سی ایل ،سوئی سدرن اور نادرن، یو ایس سی ،پی ٹی اے اور ای او بی آئی میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کا قائم مقام کا چارج ان اداروں کے سینئر ترین افسران کو دیا گیا ہے، سیکیورٹی تحفظات کے باعث وزیر اعظم کے بیٹے کو بلوچستان سے ٹرانسفر کیا گیا تاہم یہ تقرریاں عارضی ہیں، نئی حکومت ان عہدوں پر اپنی مرضی سے تقرری کر سکتی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے کسی قسم کی نئی تقرری نہیں کی، این ایچ اے کے چیئرمین سجاد بلوچ کی تقرری میرٹ پر کی گئی تھی اور وزیر اعظم کے بیٹے کو ڈیپوٹیشن پالیسی کے تحت گریڈ 19 میں تعینات کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story