نگراں وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 22ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم
اگر کل تک رقم مل گئی تو مزید 2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی، وزارت پانی و بجلی
نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نےلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے وزارت خزانہ کو فوری طور پر 22ارب 50کروڑ روپے جاری کرنےکا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت توانائی بحران پراجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے نگراں وزیراعظم کو بتایا کہ فوری طور پر رقم فراہم نہ کی گئی تو ملک میں توانائی کے بحران میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے نئی حکومت آنے تک عوام کو فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے وزارت خزانہ کو 22ارب 50 کروڑ روپے فوری طور پرجاری کرنے کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر توانائی بحران سے نمٹنا ہو گا، وزارت پانی و بجلی کے حکام نے کہا کہ اگر کل تک رقم فراہم کردی گئی تو مزید 2 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔