کراچی اے این پی کے رہنما کے گھر کے باہر دستی بم حملہ 2 افراد زخمی

حملے میں اے این پی کے رہنما لالہ سراج محفوظ رہے۔

موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، پولیس حکام فوٹو: فائل


لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے گھر کے باہر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دستی بم حملہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی عہدیدار لالہ سراج کے گھر کے باہر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم لالہ سراج حملے میں زخمی نہیں ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Load Next Story