پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا
اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے نامزدہ چوہدری پرویزالہٰی اور (ن) لیگ کے اقبال گجر مد مقابل ہیں
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ آج ہو گی جب کہ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کو ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے انتخاب آج صبح ساڑھے 10 بجے خفیہ رائے شماری کے ذریعے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اسپیکرکے لیے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ چوہدری پرویزالہٰی اور (ن) لیگ کے اقبال گجر مد مقابل ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے دوست مزاری کا مقابلہ (ن) لیگ کے وارث کلو سے ہوگا۔
واضح رہے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں (ن) لیگ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف قیادت سے متعلق کی گئی ہرزہ سرائی ہر پہلے معافی مانگیں پھر ووٹ مانگیں اگر اس بار ہمیں شہباز شریف کی ندامت پر یقین ہوا تو پھر قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔