یمن میں سرکاری فورسز اورحوثی باغیوں میں جھڑپیں جاری مزید 18افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، عینی شاہدین
یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں مزید 18 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔
یمنی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلی شہر حدیدہ میں جاری لڑائی میں جاںبحق ہونیوالے 18 عام شہریوں میں سے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ حجہ گورنری میں سرکاری فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا کی طرف سے پیش قدمی جاری ہے۔
دوسری جانب حوثی باغی شہری آباد پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کر رہے ہیں۔ حجہ گورنری میں پیش قدمی کے دوران عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔ حالیہ چند ایام کے دوران سرکاری فوج نے حجہ میں کئی اہم دفاعی مقامات باغیوں سے واپس لیتے ہوئے ایران نواز حوثیوں کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔
شمال مغربی یمن کی حجہ گورنری کے متعدد ساحلی علاقے اب سرکاری فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ حرض اور میدی ڈائریکٹوریٹ میں حوثیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا اور اب حیران میں شدید لڑائی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شدید لڑائی کے دوران سرکاری فوج مثلث عاحم کے مرکز سے صرف 6 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔