گلوکارعارف لوہارکی سڈنی میں شاندارپرفارمنس
پروگرام میں شریک سکھ کمیونٹی کے بھنگڑے،ملی نغمے پرپاکستانی جھومتے رہے
پاکستان کے معروف گلوکارعارف لوہارکی سڈنی میں شاندارپرفارمنس رہی ۔
پروگرام میں شریک سکھ کمیونٹی کے بھنگڑے ، ملی نغمے پرپاکستانی جھومتے رہے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقدہ پروگرام میں پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے لوگ بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پرعارف لوہارنے اپنے بینڈ کے ہمراہ اپنے مقبول گیت سنائے جن پرسکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ''سرداروں'' نے خوب بھنگڑے ڈالے جب کہ پاکستانی کمیونٹی کے لوگ ملی نغمے پرجھومتے رہے۔
پروگرام میں جہاں عارف لوہارنے اپنے مقبول گیت سنائے وہیں فرمائش پراپنے والد کی گائی ہوئی جگنی سمیت دیگرصوفیانہ کلام بھی پیش کیے جس پرانہیں بھرپورداد ملی۔ عارف لوہار نے سڈنی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے '' ایکسپریس'' کو بتایا کہ آسٹریلیا میں میوزک کے دلدادہ لوگوںکی بڑی تعداد بستی ہے جنھوں نے ہمارے پروگراموں میں شریک ہو کر انہیں چار چاند لگا دیے۔ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے میرا گایا ملی نغمہ ''تجھ سے ہے شان میری'' کو بہت سراہا اورمجھے بہت داد دی۔ سڈنی میں ہونے والی پرفارمنس ہر لحاظ سے یادگاررہی اوران لمحات کو برسوں یادرکھوں گا۔