اسپاٹ فکسنگ ناصر جمشید کیس کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا
ٹریبیونل نے 12 روز قبل سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا
پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کیس کا فیصلہ جمعہ کو سنایا جائے گا۔
ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں نے 12 روز قبل سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرکے 15 روز میں سنانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق کرکٹر پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ جن میں عدم تعاون، بکیز سے رابطے، پلیئرز کو فکسنگ پر اکسانے، معلومات چھپانے کے الزامات شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ؛ ناصر جمشید کیس کا فیصلہ محفوظ
سماعت کے دوران ناصرجمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے پی سی بی کی طرف سے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، ناصر جمشید نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا اور پی سی بی کی لیگل ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور سلمان نصیر نے ٹربیونل کے سامنے موقف اختیار کیا کہ کرکٹر کو سخت سزا دے کر دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بنایا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد
واضح رہے کہ ناصرجمشید کو اس سے قبل تحقیقات میں عدم تعاون پر ایک سال معطلی کی سزا دی جا چکی ہے، پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اور دیگر الزامات لگاتے ہوئے ٹریبیونل میں یہ دوسرا کیس دائر کر رکھا ہے۔