ایشین گیمز قومی فٹبال ٹیم دوسری بازی بھی ہار گئی
جاپان نے پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں 0-4 سے شکست دی۔
ایشین گیمز میں قومی فٹبال ٹیم دوسری بازی بھی ہار گئی،جاپان نے 4-0 سے کامیابی سمیٹی، پاکستان ہاکی ٹیم نے پریکٹس میچ میں جاپان کے خلاف صفر کے مقابلے میں2 گول سے فتح سمیٹ لی، گرین شرٹس کی طرف سے مبشر اور اعجاز نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا، قومی ٹیم دوسرا پریکٹس میچ 18 اگست کو اومان کے خلاف کھیلے گی، ایشین گیمز میں گرین شرٹس ہاکی کا افتتاحی میچ 20 اگست کو انڈونیشیا کے خلاف کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا عزم لیے پاکستانی دستے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موجود ہیں اور میڈلز کے حصول کے لیے اپنی بھرپور مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایشیائی ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، گروپ کی ٹاپ ٹیم نے4-0 سے کامیابی سمیٹی۔ جاپانی پلیئرز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور تابڑ توڑ حملے کیے، دوسرے ہی منٹ میں یوٹو ایواساکی نے بال کو جال میں پھینکتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، 9 ویں منٹ میں ریو ہٹاٹے نے گول کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دگنی کردی۔
ایک منٹ بعد ڈیزن مائیڈا نے مجموعہ 3-0 کر دیا۔ 35ویں منٹ میں یوٹو ایواساکی نے انفرادی طور پر دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی جانب سے آخری گول کیا، پاکستانی پلیئرز کوشش کے باوجود کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
https://www.youtube.com/watch?v=I1QVDE6nvxg
جاپان نے میچ 4-0 سے اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو ویتنام کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم نے جاپان کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا جس میں گرین شرٹس نے حریف ٹیم کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 2-0 سے بازی اپنے نام کی، ابتدا میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے کھیل خاصا سست روی کا شکار رہا تاہم 20 منٹ بعد پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی کوچ راولنٹ اولٹمینز نے کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی۔
اس حکمت عملی کی بدولت پاکستانی ٹیم جاپان کے خلاف پنالٹی کارنر لینے میں کامیاب ہوگئی، اس بار مبشر نے موقعے کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور گیند کو بڑی مہارت سے جال کے اندر پھینک دیا، اس صورتحال کے بعد جاپان نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن پاکستانی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔
کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل پاکستانی ٹیم نے ایک اور عمدہ موو بنائی، اس بار اعجاز نے فیلڈ گول کرکے فتح 2-0 سے پاکستانی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی، قومی ٹیم دوسرا پریکٹس میچ 18 اگست کو اومان کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایشین گیمز کے افتتاحی میچ میں20 اگست کو انڈونیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔