سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے
اٹل بہاری واجپائی نے بطور وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا
سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی طویل علالت کے باعث 93 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کو 11 جون کو گردوں میں تکلیف کے باعث نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد آج زندگی کی بازی ہار گئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کو گزشتہ 36 گھنٹوں سے انتہائی تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور ڈاکٹرز کی انتھک محنت کے باوجود وہ جانبرنہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹل بہاری واجپائی نے گجرات فسادات کو اپنی غلطی تسلیم کر لیا
اٹل بہاری واجپائی کا شمار بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے، انہوں نے 1996 میں 13 دن کے لیے وزیراعظم کا منصب سنبھالا جب کہ دوسری بار 1999-1998 کے درمیان 13 ماہ کے لیے ملک کے وزیراعظم رہے، اس کے بعد وہ 1999 سے 2004 تک پانچ سالہ مدت کے لیے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 میں خرابی صحت کے باعث انہوں نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا تھا
واضح رہے کہ نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں اٹل بہاری واجپائی نے بطور وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔