عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب
عبدالقدوس بزنجو نے 59 میں سے 39 اور مدمقابل جے یو آئی کے امیدوار محمد نواز نے 20 ووٹ حاصل کیے
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے 15 ویں اسپیکر منتخب ہوگئے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار موسیٰ خیل کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 59 اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہوئے۔
عبدالقدوس بزنجو کے مدمقابل امیدوار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد نواز نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ سبکدوش اسپیکر راحیلہ درانی نے نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سے عہدے حلف لیا۔
بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب
اسی طرح حکومتی اتحاد کے سردار بابر موسیٰ خیل کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا انہوں نے 58 میں سے 36 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل اپوزیشن اتحاد کے امیدوار احمد نواز کو 21 ووٹ ملے۔ بابر موسیٰ خیل کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
دوسری جانب عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر کے انتخاب میں ساتھ دینے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب برابر ہیں، کوشش ہوگی کہ ایوان کو غیرجانبداری سے چلاؤں جب کہ ایوان میں بیٹھے لوگ بلوچستان کی روایت کو برقرار رکھیں۔