پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کیلیے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی
پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کےامیدوار شہباز شریف کوووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب سے متعلق پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی قائد ایوان کے انتخاب کا حصہ نہیں بنے گی اور شہبازشریف کی حمایت بھی نہیں کرے گی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل آگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت عظمیٰ کیلیے عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔
تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں کی بدولت سادہ اکثریت حاصل ہے جب کہ ایوان کی تیسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کے نام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کسی اور امیدوار لانے کی تجویز دی تھی۔