پرویز الہٰی کو 15 اضافی ووٹ ن لیگ نے باغی ارکان کی تلاش شروع کردی

(ن) لیگ اپنے ان ارکان کے خلاف کارروائی کرے گی جنہوں نے پارٹی کو چھوڑ کر پرویز الہٰی کو ووٹ دیے

(ن) لیگ ان ارکان کے خلاف کارروائی کرے گی جنہوں نے پارٹی کو چھوڑ کر پرویز الہٰی کو ووٹ دیے (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے والے (ن) لیگ کے 15 ارکان کی تلاش کرکے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں (ن) لیگ کو 15 ووٹ کم ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن اور احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ان 15 ارکان کو تلاش کرکے ان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا جنہوں نے اپنی پارٹی چھوڑ کر (ق) لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دیے۔


یہ پڑھیں: چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

 

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہیٰ کو اپنی نشستوں سے 15 ووٹ زیادہ ملے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو 15 ووٹ کم ملے جس پر (ن) لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Load Next Story