چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پاکستان نے بولرز سے امیدیں وابستہ کرلیں
مشکلات سے گذر کر ٹیم یونٹ بن چکی، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے، حفیظ
چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کیلیے پاکستان نے بولرز سے امیدیں وابستہ کرلیں۔
نائب کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انگلش کنڈیشنز کیلیے موزوں بولنگ اٹیک کی بدولت میگا ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فقدان سمیت مختلف مشکلات سے گذر کر ٹیم ایک یونٹ میں ڈھل چکی، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نائب کپتان محمد حفیظ نے اسکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے فتح گر کارکردگی کی امیدیں بولرز سے وابستہ کرلی ہیں،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں چند کھلاڑی نئے مگر باقی انگلش کنڈیشنز کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں، 2010 کی ون ڈے سیریز میں بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی، یہاں ایشیائی کرکٹ شائقین بھی گرین شرٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کیلیے متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا،ہمیں انگلش کنڈیشنز کیلیے موزوں بہترین بولنگ اٹیک کی خدمات حاصل ہوں گی، جنید خان کے ساتھ طویل قامت محمد عرفان حریف بیٹنگ لائن کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حفیظ نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت دونوں اینڈز سے نئی گیند استعمال ہوگی، ہمارے ٹاپ پیسرز کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کو پریشان کرسکتے ہیں، انھوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ میں اپنی افادیت ثابت بھی کی ہے، پیسرز کی معاونت کیلیے اسپنرز بھی موجود ہوں گے، سعید اجمل کی گھومتی گیندوں کو کوئی ٹیم نظر انداز نہیں کرسکتی۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ناصر جمشید کی دلکش بیٹنگ کی ہر کوئی قدر کرتا ہے، اوپنر ہر قسم کے اسٹروکس یکساں مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ان کے پاس اپنا ٹیلنٹ منوانے کا بہترین موقع ہوگا،جنوبی افریقہ میں کارکردگی کی بنا پر ناصر کے مستقبل کے حوالے سے کوئی منفی تاثر قائم کرلینا درست نہیں،وہ بہت جلد عالمی کرکٹ میں منفرد مقام حاصل کرلیں گے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کھلاڑیوں اور شائقین سب کیلیے خاص کشش کا حامل ہوتا ہے، اس مقابلے کا بے تابی سے انتظار ہے لیکن ہم کسی میچ کو بھی آسان نہیں لیں گے، انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں شائقین کا جوش و خروش ہمارے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کی محرومی کا احساس کسی حد تک کم کردیتا ہے، گذشتہ چند برس میں ملکی کرکٹ کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مصباح الحق کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ساکھ کی بحالی کیلیے عمدہ پرفارمنس پر توجہ دی جس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے، ہماری شدید خواہش ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، چیمپئنز ٹرافی میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔