یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا گریڈ 16 کا افسر 2 سال میں گریڈ 20 میں پہنچ گیا


ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آبادکی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کوایک لیٹر لکھا گیا ہے۔ فوٹو : فائل
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آبادکی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان( یو ایس سی ) کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان میں گریڈ 16 کے افسر کو 22ماہ کے اند ر گریڈ 20 تک ترقی دیے جانے کے سلسلے میں درخواست موصول ہوئی ہے۔