نواز شریف کا خطاب متوازن تھا خیر مقدم کرتا ہوں الطاف حسین

’’ جیو اورجینے دو‘‘ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے میں ہی ملک کی سلامتی اورخوشحالی مضمرہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کوہرکڑی آزمائش،مشکل اورکٹھن حالات سے نمٹنے کاحوصلہ ،ہمت اورتوفیق عطاکرے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں سے خطاب کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کاخطاب انتہائی متعدل اور متوازن تھااورمیں خلوص دل سے اس کا خیر مقدم کرتاہوں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ ملکی ترقی اورمسائل کے حل کے لیے نوازشریف نے جن نیک خیالات اورعزم کااظہارکیاہے اللہ تعالیٰ انھیں اسے پوراکرنے کی توفیق دے۔




الطاف حسین نے ن لیگ ، اس کے سربراہ نوازشریف اوران کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کوانتخابات میں2013ء میں شاندارکامیابی پرایک مرتبہ پھرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ ''جیو اورجینے دو'' ایک دوسرے کے مینڈیٹ کوخلوص دل سے تسلیم کرنے اورہر کڑے وقت میں ملک کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے ہی میں ملک کی سلامتی اورخوشحالی مضمرہے۔

الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کوہرکڑی آزمائش ، مشکل اورکٹھن حالات سے نمٹنے کاحوصلہ ، ہمت اورتوفیق عطاکرے۔

Recommended Stories

Load Next Story