پنجابنگراں حکومت نے 112خطرناک مبینہ دہشت گرد رہا کردیے

شہبازدورمیں 3ایم پی او کے تحت نظربندکیے گئے تھے،کالعدم تنظیموں سے تعلق تھا

شہبازدورمیں 3ایم پی او کے تحت نظربندکیے گئے تھے،کالعدم تنظیموں سے تعلق تھا . فوٹو فائل

پنجاب کی نگراں حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور میں3ایم پی او کے تحت نظر بند انتہائی خطرناک مبینہ دہشت گردوں اور ملزمان میں سے112کورہا کردیا۔

ذمے دار ذرائع نے بتایاکہ سابقہ صوبائی حکومت نے صوبے میں کالعدم تنظیموں اور مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والے فرقہ وارانہ دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 152خطرناک ملزمان کو نظربند کیاتھا جس کی وجہ سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہوگئی۔




تاہم نگراںصوبائی حکومت نے مختلف وجوہ پر 20فروری تا 19 مئی کالعدم تنظیموں کے 112افراد کو رہاکردیا تاہم40 ملزمان تاحال نظربند ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story