ناصر جمشید کی اہلیہ نے فیصلہ غیرمنصفانہ قرار دیدیا
ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، اہلیہ ناصر جمشید
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف فیصلہ کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر سمارا افضل نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ٹریبیونل کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی میرے شوہر کو ماسٹر مائنڈ قرار دے کر اشارہ دے دیا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہوگا۔
ناصر جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، ٹریبیونل میں کارروائی کے دوران حتمی دلائل جاری تھے تو ایک ممبر سماعت کیلیے وہاں موجود ہی نہیں تھا لیکن سزا سنانے والوں میں شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اوپنر برطانیہ میں بے گناہ ثابت ہو گئے تو انصاف کے لیے پی سی بی کے خلاف ہر برطانوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاﺅں گی۔