مشرف کے نکلنے کامحفوظ راستہ ملکی مفاد میں ہوگا ڈاکٹرامجد

بینظیر قتل کیس میں ضمانت کی منظوری حق و سچ کی فتح ہے،خصوصی گفتگو

غداری کیس کا انحصار نئی حکومت پرہے،بگٹی کیس اسلام آبادمنتقل کیاجائے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اگر مستقبل قریب میں پرویز مشرف کو ملک سے نکلنے کا محفوظ راستہ دیا جاتا ہے تو یہ ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔سابق صدرکی بینظیر بھٹوقتل کیس میں ضمانت کی منظوری حق و سچ کی فتح ہے۔

''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ججز نظر بندی کیس کے مدعی وکیل نے کیس لڑنے سے معذوری ظاہرکر دی ہے جس سے پرویز مشرف کی بریت کے امکان روشن ہوگئے ہیں جبکہ اکبربگٹی کیس میں نامزد 13 افراد میں سے 12 کی ضمانتیں ہو چکی ہیں اور صرف پرویز مشرف سے اب تفتیش جاری ہے ۔امید ہے اس کیس سے بھی جلد ضمانت ہوجائے گی۔




انھوں نے کہا کہ اکبر بگٹی قتل کیس کوئٹہ میں زیر سماعت ہے اور پرویز مشرف کاکوئٹہ میں حاضر ہونا خودحکومت اور سیکیورٹی حکام کیلیے ایک بہت بڑاسیکیورٹی رسک ہے۔اس وقت انھیں اپنی جان کا شدید خطرہ ہے اس لیے یہ کیس کوئٹہ سے راولپنڈی یا اسلام آباد منتقل کیاجائے جہاں پرویز مشرف نظربند ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرامجد نے کہا انھوں نے غداری کیس کے حوالے سے کہا کہ اس کیس کی پیروی نئی حکومت کے اٹارنی جنرل پر منحصر ہے کہ وہ کیس لڑتے ہیں یا نہیں ۔انھوں نے پارٹی سیکریٹریٹ کی بندش کے حوالے سے کہا کہ یہ بند نہیں ہوا صرف دوسری عمارت میں منتقل ہوا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story