سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیاں دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے 21 سے 24 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ،فوٹو: فائل

LONDON:
وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 21 سے 24 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبے بھر میں منگل 21 اگست سے جمعہ 24 اگست تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔


یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے عید پر 4 چھٹیوں کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

صوبائی حکومت کی جانب سے عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم ہفتے اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جس سے سرکاری ملازمین مجموعی طور پر 6 لگاتار چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے ،وفاقی حکومت کے تحت عید کی چھٹیاں 21 سے 23 اگست تک ہوں گی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }