پی آئی اے50 فیصد عازمین حج کوسعودی عرب لے جائیگی

وزارت مذہبی امورسے معاملہ طے کر لیے گئے ،2جہازلیزپر لیے جائینگے

سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن ستمبر کے وسط میں شروع کردیا جائیگا فوٹو: فائل

KARACHI:
رواں سال حج آپریشن کے دوران سرکاری سکیم کے تحت قومی ایئر لائن پی آئی اے 50 فیصدعازمین حج کالوڈاٹھائے گی۔

جس کیلئے وزارت مذہبی امورنے پی آ ئی اے کیساتھ معالات طے کردیے ہیں جبکہ اس حوالے سے ڈرافٹ کی بھی ادائیگی کردی گئی۔وزارت ذرائع کے مطابق25 فیصد حاجیوں کوسعودی ایئرلائن حجاز مقدس لیکرجائیگی جبکہ باقی دس فیصدپاکستان کی نجی ایئرلائن شاہین اورایئربلیو کے ذریعے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ سرکاری سکیم کے تحت وزارت کے حکام جلد پی آئی اے کیساتھ تحریری معاہدے پر دستخط کرینگے۔




چیئرمین پی آئی اے لیفٹیننٹ جنرل( ر)آصف یاسین کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے رواں سال دو جہازوں کو لیز پر لے گی جوحج آپریشن میں استعمال کیے جائیں گے تاکہ عازمین حج کو حجازمقدس پہنچانے میںمشکلات پش نہ آ سکیں،ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن ستمبر کے وسط میںشروع کردیا جائیگا جبکہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 85 ہزارعازمین حج کوسعودی عرب پہنچایاجائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story