الزامات سے ماحول خراب ہونے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ظفر علی شاہ
عمران خان نے کراچی میں کشیدگی کو بڑھانے کیلیے نیا ٹوپی ڈرامہ شروع کیا ہے ،گوڈیل.
ن لیگ کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہو تو کسی کے بارے میں بھی اتنے وثوق سے بات نہیں کرنی چاہئے ۔
اس قسم سے الزامات سے ماحول خراب ہونے کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا۔ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی آج کی تقریربہت مثبت ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ ہم سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں اور حکومت بنانے کیلیے وفاق ان کی ہر طرح سے مدد کریگا۔ نواز شریف قومی لیڈر ہیں انہوں نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے حالات خراب ہوں۔
ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ جب زہرہ شاہد حسین کے قتل کی خبر کے کچھ ہی دیر بعد ٹی وی چینلزپر یہ خبر بھی آئی ان کے عارف علوی سے کچھ اختلافات تھے شائد اس تناظر میں کسی نے کہہ دیا ہو کہ پی ٹی آئی نے خود ان کو قتل کروایا ہے ،ہماری تو دعا ہے کہ ان کے قاتل جلداز جلد گرفتا ر ہوں ۔جب عمران خان سٹیج سے گرے تو سب سے پہلے الطاف حسین نے ان کی خیریت پوچھنے کیلیے فون کیا تھا ، انہیں الطاف بھائی پر الزام لگانے سے قبل سوچنا چاہئے تھا کہ وہ یہ بات کیوں کررہے ہیں، لیڈر تو بولنے سے پہلے سوبار سوچتا ہے۔
کے پی کے میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع ملا ہے تو انہوں نے سارا کچھ جماعت اسلامی کے حوالے کردیا ہے یہ تو نئے لوگوں کو سامنے لانے کی بات کرتے تھے،عمران خان نے کراچی میں کشیدگی کو بڑھانے کیلیے نیا ٹوپی ڈرامہ شروع کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما ابرار اؒلحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان لفظی جنگ کو ٹھنڈا ہونا چاہئے کیونکہ اس طرح سے کراچی کے حالات ہی خراب ہوں گے، عدم برداشت کے رویئے کو ختم کرنا ہوگا کسی کو اشتعال دلانا مناسب نہیں ہے ۔
ہم دھاندلی کیخلاف احتجاج اس لئے کررہے ہیں کہ آنیوالے دنوں میں ہم دھاندلی کو روکنا چاہتے ہیں پاکستان کیلیے بہتر ہے کہ اس الیکشن کی خامیوں پر سے پردہ اٹھایا جائے، الیکشن سے قبل مجھے ایک فون آیا کہ آپ دوکروڑ دے دیں آپ الیکشن جیت جائیں گے میں نے یہ آفر قبول نہیں کی پھر الیکشن کے روز بھی فون آیا کہ احسن اقبال کی لیڈ تیس ہزار کے قریب ہے اگر آپ الیکشن جیتنا چاہتے ہیں تو ڈھائی کروڑ دے دیں لیکن میں نے اس آفر کو مستردکیا اور پھر میں ہارگیا۔