امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفانی ہواؤں اور بگولوں سے 24 افراد ہلاک ہو گئے
اوکلاہوما سٹی کے ایک مضافاتی قصبے میں طوفانی بگولے نے 2 پرائمری اسکولوں کو ملیا میٹ کر دیا۔
ISLAMABAD:
امریکا میں طوفانی بارشوں اور ہوا کے بگولوں نے دس ریاستوں کو متاثر کیا ہے، بگولوں نے سب سے زیادہ تباہی ریاست اوکلا ہوما میں مچائی، اوکلاہوما سٹی کے ایک مضافاتی قصبے میں طوفانی بگولے نے 2 پرائمری اسکولوں کو ملیا میٹ کر دیا تاہم امدادی کارکنوں نے اسکولوں کے ملبے سے متعدد بچوں کو زندہ نکال لیا ہے۔
طوفان سے 300 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، متاثرہ ریاست میں امدادی ٹیمیں پیر کی رات سے ہی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، امدادی آپریشن کے لیے اوکلاہوما نیشنل گارڈز کے 200 ارکان کو بھی طلب کیا گیا ہے، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کے لئے بھاری مشینیں کام کر رہی ہیں۔
امریکی صدر اوباما نے وائٹ ہاوس سے خطاب کے دوران اوکلوہوما کے باسیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر بحالی کے کاموں کے لئے تمام وفاقی اداروں کو متحرک کردیا ہے۔
امریکی ریاست اوکلاہوما میں آنے والے طوفان سے 24 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ سیکڑوں املاک تباہ ہوگئی ہیں۔