پریتی زنٹا نئی فلم میں ریحان ملک کی ہیروئن بنیں گی

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم میں سلمان خان بھی مختصر کردار ادا...

(فوٹو: ایکسپریس)

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ فلم میں نظرآئیں گی۔فلم ''عشق ان پیرس'' میں وہ ببلی کے کردر ادا کریں گی جب کہ ان کے مقابل ریحان ملک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ہدایت کار پریم سونی کی اس فلم کے ٹریلر دیکھتے ہوئے آپ کو متعدد دفعہ کرینہ کپور اور عمران خان کی فلم ایک میں اور ایک تو کی یاد آئے گی جس میں وہ دونوں اسی طرح مستیاں کرتے نظر آئے تھے۔


ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم میں سلمان خان بھی مختصر کردار ادا کریں گے اور اس بات کی پریتی نے بھی تصدیق کی ہے۔اس سال پریتی نے اپنی پروڈکشن کمپنی پی ذیڈ این زیڈ بنائی ہے اور اس بینر تلے بننے والی یہ پہلی فلم ہوگی۔
Load Next Story