6 جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کے حفاظتی حصار میں چینی وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے.
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ بدھ کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے جن کے طیارے کی حفاظت پاکستانی فضائی حدود میں پاکستان ایئر فورس کے 6 جے ایف 17 لڑاکا طیارے کریں گے۔
چین کے وزیراعظم بھارت کے 3 روزہ دورے کے بعد کل پاکستان پہنچیں گے اور ان کے طیارے بوئنگ 747 کو 6 جے ایف لڑاکا طیاروں کی حفاظت میں نور خان ایئر بیس پر اتارا جائے گا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، صدر زرداری چین کے وزیر اعظم کے استقبال میں عشائیہ دیں گے جس میں تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ چین کے وزیراعظم کے دورے کے دوسرے روز مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف ان سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے، وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مئی کو سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔
جمعرات کو وزیراعظم لی کی چیانگ پاک چین فرینڈ شپ سینٹر کا دورہ کریں گے اور وہاں کلچرل شو میں شرکت کریں گے جس کے بعد نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو وزیراعظم لی کی چیانگ کو رخصت کریں گے۔