وزیراعظم لی کی چیانگ کے دورے سے قبل کراچی میں چینی ماہرین کی گاڑی پر حملہ ناکام

بظاہر دھماکے میں چینی ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، سینئر پولیس افسر ناصرآفتاب

بظاہر دھماکے میں چینی ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، سینئر پولیس افسر ناصرآفتاب، فوٹو: محمد ثاقب/ ایکسپریس

چین کے نو منتخب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے ایک روز قبل کراچی کی بندرگاہ پر کام کرنے والے چینی ماہرین کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔


سینئر پولیس افسر ناصر آفتاب نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر شیری جناح کالونی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں چینی ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، دھماکے میں تمام ملازمین محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ منتخب ہونے کے بعد پہلے سرکاری دورے کے دوسرے حصے میں کل بھارت سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں صدر آصف علی زرداری اور نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کریں گے، چینی وزیر اعظم پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔
Load Next Story