این اے 269خضدار اور پی کے 71 72 بنوں میں دوبارہ پولنگ کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج

این اے 269 سے بی این پی کے عبدالرؤف مینگل ، پی کے71 پر پیپلز پارٹی کے فخر اعظم اور پی کے 72 پر آزاد امیدوار آگے۔

این اے 269 خضدار کے دو پولنگ اسٹیشنز پر 11 مئی کو انتخابی عملہ نہ پہنچے کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنز پر آج پولنگ کا انعقاد کیا. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 269 خضدار کے دو پولنگ اسٹیشنز اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 کے 4 اور پی کے 72 کے 3پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 269 سے بی این پی کے امیدوار عبدالرؤف مینگل 25606 ووٹ لے کر پہلے جب کے ان کے مدمقابل امیدوار جے یو آئی کے مولانا قمرالدین 25564 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 71 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے فخر اعظم 1799 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، اے این پی کے تیمور بازکو721 ووٹ ملے، پی کے 72 میں آزاد امیدوار ملک شاہ محمد 1677ووٹ لیکر پہلے اور جے یو آئی ف کے حامد شاہ 369ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 269 کے دو پولنگ اسٹیشنز پر11 مئی کو انتخابی عملہ نہ پہنچے کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنز پر آج پولنگ کا انعقاد کیا جب کہ ملک حامد شاہ اور دیگر امید واروں کی درخواست پر پی کے 71 کے 4 اور پی کے 72 کے 3 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔
Load Next Story