حلف برداری تقریب میں شریک نہ ہوسکا لیکن دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں گواسکر

عمران خان ہمیشہ جیت پریقین رکھتے ہیں، سنیل گواسکر

ورلڈ کپ 1992 میں پاکستان کے مایوس کن آغاز پر بھی عمران خان کا اعتماد غیر متزلزل تھا، سنیل گوسکر فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹرسنیل گواسکرنے کہا ہے حلف برداری کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے لیکن دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔


سنیل گواسکر نے بھارتی اخبار کے لیے لکھے گئے کالم میں کہا ہے کہ میں عمران خان کو 1971 سے جانتا ہوں جب وہ ووسٹر شائرکاؤنٹی ٹیم میں جگہ کے لئے تگ و دو کر رہے تھے، وہ ہمیشہ جیت پر یقین رکھتے ہیں، ورلڈ کپ 1992 میں مایوس کن آغاز پربھی اعتماد غیر متزلزل تھا۔

بھارتی لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 1986 میں ریٹائرمنٹ لے رہا تھا لیکن عمران خان کے ایک چیلنج نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اگلے برس بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے آئیں گے، ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک اورسیریز کھیلنی چاہیے، میں بھارت کو ہرانا چاہتا ہوں، آپ ریٹائرہوگئے تو مزا نہیں آئے گا، پاکستان نے 1987 میں عمران کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ سیریزمیں شکست دی۔ میں عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شریک نہ ہو سکا لیکن دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story