وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کردی

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی نئی رہائش گاہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے

عمران خان اور ان کی اہلیہ کی نئی رہائش گاہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے فوٹو:فائل

عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد سادگی کی مثال قائم کردی۔

حلف برداری کے بعد عمران خان وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس موقع پر انہیں حکومتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ وہ اور ان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا


عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد سادگی کی مثال بھی قائم کی ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں رہیں گے۔ نئی رہائش گاہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ رہائش میں سادگی اختیار کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ کو بنگلہ نمبر ایک کہا جاتا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں عمران خان نے جو شیروانی پہنی وہ بھی ایک عام درزی سے سلوائی گئی تھی۔ تقریب میں مدعو مہمانوں اور اشرافیہ کی صرف چائے بسکٹ سے تواضع کی گئی جب کہ اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں کئی کئی ڈشز پر مشتمل پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اول بشریٰ عمران کا عوام کے نام پہلا پیغام

خاتون اول بشری عمران نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں، اللہ پاک نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔
Load Next Story