مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھالیا
تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سےعہدے کا حلف اٹھالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب
تقریب میں کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں، چیف سیکریٹری سندھ نے نظامت کے فرائض انجام دیے جب کہ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ بنے ہیں، وہ گزشتہ دورحکومت میں بھی وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہے۔