اسٹیٹ بینک سے25رمضان تک60ارب کے نئے نوٹ جاری
اس بار 5ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے 25 رمضان المبارک تک 60ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی بینک کے تمام دفاتر سے بینکوں کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور عوام کو طلب کے مطابق نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران 10روپے کے 3ارب 24 کروڑ، 20روپے کے 1ارب 76کروڑ، 50روپے کے 2 ارب 60 کروڑ، 100روپے کے7 ارب20کروڑ، 500 روپے کے 12ارب 40 کروڑ، ہزار روپے کے 32 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں، اس بار 5ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے گئے۔