سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے مسلسل 2 روز بند رہیں گے

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بند رکھے جائیں گے۔

یہ اقدام مختلف فیلڈ سے گیس كی سپلائی میں كمی كے باعث کیا گیا ہے، سوئی سدرن انتظامیہ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس كمپنی نے رواں ہفتے کے لئے سی این جی كی بندش كا شیڈول تبدیل كردیا ہے، سندھ بھر كے سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے مسلسل 48 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔


سوئی سدرن گیس كمپنی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق رواں ہفتے جمعرات 23 مئی كی صبح 8 بجے سے ہفتہ 25 مئی كی صبح 8 بجے تک سی این جی کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مختلف فیلڈز سے گیس كی سپلائی میں كمی كے باعث کیا گیا ہے۔
Load Next Story