بھارتی شوٹر نے والدین کے ٹور پر پابندی لگادی
والدین ساتھ ہوں تو مجھ پر بہت زیادہ پابندی لگاتے ہیں، مانو
بھارت کی کمسن شوٹر مانو بھاکر نے شہرت ملتے ہی اپنے والدین پر غیرملکی ٹورز میں ساتھ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
16 سالہ مانو نے رواں برس ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں،اب انھیں انڈونیشیا میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
مانو نے کہاکہ والدین ساتھ ہوں تو مجھ پر بہت زیادہ پابندی لگاتے ہیں کہ یہ کھائو، یہ ناکھائو، یہ کرو یہ نہ کرو، اپنا فون استعمال مت کرو، اب سونے کیلیے جائو، یہ میرے لیے بہت زیادہ ہے، اس لیے میں نے انھیں منع کیا ہے کہ اس بار میرے ساتھ سفر نہ کریں بلکہ مجھے خود اس مصروف زندگی میں سیٹ ہونے دیں۔