شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

دونوں کو روتا ہوا دیکھ کرقریبی لوگ بھی جذباتی ہوگئے، وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

دونوں کو روتا ہوا دیکھ کرقریبی لوگ بھی جذباتی ہوگئے، وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے۔


مقامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے 2011 میں ایک بھائی اپنا وطن چھوڑ کر پڑوسی ملک اردن چلا گیا تھا جس کا رابطہ اپنے اہل خانہ اور بھائی سے منقطع ہوگیا تھا تاہم فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے دونوں بھائی سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچے تو دونوں ایک دوسرے کو زندہ دیکھ کر جذباتی ہوکر بغل گیر ہوگئے اور کافی دیر تک ایک دوسرے کو سینے سے لگاکر روتے رہے۔

دونوں کو روتا ہوا دیکھ کر قریبی لوگ بھی جذباتی ہوگئے جبکہ ان کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اسی وڈیو میں 2 خواتین کو بھی ایک دوسرے سے ملتے ہوئے دیکھا گیا۔
Load Next Story