لاہور میں پانچ نئے سنی پلیکس سینما تعمیر کرنے کی پلاننگ

تین سنی پلیکس ایم ایم عالم روڈ اور دو ایبٹ روڈ پر بنائے جارہے ہیں۔

تین سنی پلیکس ایم ایم عالم روڈ اور دو ایبٹ روڈ پر بنائے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور میں پانچ نئے سنی پلیکس سینما تعمیر کرنے کی پلاننگ کرلی گئی۔


تفصیلات کے مطابق سنی پلیکس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ نئے سنی پلیکس سینما بنائے جارہے ہیں جس میں تین سنی پلیکس ایم ایم عالم روڈ اور دو ایبٹ روڈ پر بنائے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں ذرائع بتایا کہ یہ سنی پلیکس لاہور ایک معروف کلب بنا رہاہے جس کے لیے تمام انتظامات کو مکمل بھی کرلیا گیا ہے جس کے تحت یہ سنی پلیکس سینما دو سے تین ماہ میں عام نمائش کے لیے کھول دیے جائینگے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معروف کلب ان سینماؤں میں اپنی ہی امپورٹ کی گئی فلمیں ریلیز کریگا ۔ سنجیدہ حلقوں میںنئے سنی پلیکس سینمابنانے کے اس فیصلہ کو خوش آئند اور روایتی سینما والوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور پر ایبٹ روڈ جسے سینما مارکیٹ کہا جاتا ہے ان میں لوگوں نے فلم دیکھنے کے لیے آنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔
Load Next Story