پی پی رہنما کے بیٹے کے اغوا کی کوشش ناکام مغوی نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی

عقب میں آنے والی کار میں سوار5 مسلح افراد نے راستہ روک کر اغوا کر لیا

ٹنڈو فضل کے گاؤں اللہ ڈنو لاشاری کے قریب عقب سے آنیوالی دوسری کار میں سوار 5 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور 2 مسلح افراد ان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، مغوی نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو کے صاحبزادے شیر محمد لاکھو منگل کی شام حسب معمول کارمیں اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ ٹنڈو فضل کے گاؤں اللہ ڈنو لاشاری کے قریب عقب سے آنیوالی دوسری کار میں سوار 5 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور 2 مسلح افراد ان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ گئے۔




جو انہیں اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ بروہی گوٹھ کے قریب اسپیڈ بریکر پر رفتار کم ہوجانے پر شیر محمد چلتی گاڑی سے کود گئے اور شور مچا دیا، جس پر اطراف کی زرعی زمینوں پر کام کرنیوالے افراد جمع ہو گئے، ملزمان ملزمان لوگوں کو دیکھ کر گاڑی سمیت فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور ملزمان کا تعا قب شروع کر دیا، مذکورہ واقعے کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی۔
Load Next Story