مزید 25 افراد بازیاب لاپتہ افراد کی تعداد 638 رہ گئی

یکم جنوری 138 کیس زیر التوا تھے،اس سال 5 مئی تک 916 نئے کیس رجسٹرڈ.

416 کیس نمٹائے گئے،اسلام آباد اور لاہور میں اجلاس ہوئے ، سیکریٹری فرید احمد. فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم انکوائری کمیشن نے مزید25 افرادکوبازیاب کرا لیا ہے، کمیشن کے پاس درج لاپتہ افراد کی تعداد 638 رہ گئی ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم انکوائری کمیشن کے سیکریٹری فرید احمد خان کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال اور محمد شریف ورک پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں کمیشن نے اپنے اجلاس منعقد کر کے لاپتہ افراد کے کیسوں کی تفصیلی سماعت کی۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو بھی طلب کیا گیا تھا۔




بازیاب کرائے جانے والوں میں امیر اللہ ولد شروع الرحمان،سلمان خان عبید اللہ خان ،حافظ خیر الزمان ولد ولی سردار خان،کوکا ولد جمروز،لال محمد ولد کوکا،محمد افضل ولد رینزے،زاہد اللہ ولد منور خان ،علی حسین ولد منصب علی،محمد آصف ولد محمد شیر،شاہ فیصل ولد رضاخان ،شاہد عمران ولد منصور احمد،صفدر معاویہ ولد محمد نصر اللہ،ضمیر حسن انصاری ولد مجید حسبن، رفعت انجم انصاری دختر ضمیر حسن انصاری، انجم کمال انصاری ولدضمیر حسن انصاری، فیروز خانم انصاری زوجہ ضمیر حسن انصاری،راششد الدین ملک، طارق محمود ولد جعفر علی،راشد مشتاق الد محمد مشتاق ،حافظ سعید الرحمان ولد اللہ بخش منگلزئی،سیف اللہ ولد حاجی عبدالباری، غلام یاسین ولد غلام نبی،محمد بخش بلوچ، وزیر احمد ولد شفیع محمد اور منیم راجہ ولد محمد یوسف شامل ہیں۔

کمیشن کے پاس یکم جنوری2011 کو 138 کیس زیرالتوا تھے تاہم یکم جنوری 2011 ء تا 5 مئی 2013ء تک کمیشن کو 916 نئے کیس رجسٹرڈ کرائے گئے جس سے یہ تعداد1054 ہو گئی تھی اور مذکورہ عرصے کے دوران416 کیس نمٹائے گئے۔
Load Next Story