حکومت کے آخری دنوں میں تقرریاں قانون کے مطابق تھیںاٹارنی جنرل

اسٹیٹ بینک میں بھی تقرریاں و تبادلے صحیح ہوئے، عرفان قادر کا عدالت عظمیٰ میں بیان

سماعت 28 مئی تک ملتوی، سیکریٹری خزانہ کی عدم موجودگی پر عدالت کا اظہار برہمی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے حکومت کے آخری دنوں میں تقرریوں اور تبادلوں کے کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل عرفان قادر سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

منگل کو سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک میں تقرریاں قانون اور ضابطے کے مطابق کی گئیں تاہم تحریری جواب کیلیے وقت دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔




عدالت نے سیکریٹری خزانہ کے بارے میں پوچھا کہ وہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں یا نہیں؟ تو بتایا گیا کہ وہ حاضر نہیں ہیں۔ اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور سیکریٹری خزانہ کے عملے کو انھیں عدالتی برہمی سے آگاہ کرنے کا کہا ۔
Load Next Story