سی پیک میں خیبرپختون خوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اسد قیصر
خیبرپختون خوا کو آنے والے دنوں میں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سی پیک میں خیبر پختون خوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے مجھے 3 عہدوں کی آفر کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو ایسا عہدہ دوں گا کہ میرے بعد لوگ آپ کا نام لیں گے تاہم فیملی اور دوستوں کے مشورے کے بعد اسپیکر کا عہدہ قبول کرلیا اور آنے والے دنوں میں خیبرپختون خوا کو مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں۔
پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سی پیک میں اپنے صوبے کا حصہ لینے کے لیے ہم نے قانونی جنگ لڑی اس لیے سی پیک میں خیبرپختون خوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
خیبر پختون خوا میں لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ واپڈا کو ٹائم دیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کا مسئلہ حل کرے، واپڈا نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے 50 ارب روپے مانگے ہیں، کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی واپڈا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے عمران خان نے سب سے زیادہ جدوجہد کی انشاء اللہ فاٹا کے نوجوانوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔