پاکستان گوادر کو ’’دالیان پورٹ سٹی‘‘ کی طرز پر بنانے کا خواہشمند

چین سے عوامی رابطے بڑھانا ہوں گے، چیئرمین سینیٹ، دالیان میں شہری منصوبہ بندی میلے، کاروباری مرکزکادورہ

شہر میں غربت مکاؤمنصوبے کو دیکھا، گوادر سی پیک کاگیٹ وے ہے، سنجرانی، گوادر، دالیان کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز۔ فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے گوادراورچین کے پورٹ سٹی دالیان کو جڑواں شہرقراردینے کی تجویز دیدی۔


چین میں دورے کے دوران صادق سنجرانی اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے دالیان پہنچے جہاںانہوں نے شہری منصوبہ بندی کے سلسلے میں منعقدہ میلے اوربندہ گاہ کے کاروباری مرکز کا دورہ کیا۔ وفدنے شہرمیں غربت مکائو منصوبے کوبھی دیکھااوربعدمیں دالیان شہرکے رہنمائوں کے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔


چیئرمین سینٹ نے ژیا ڈیرن چین کی عوامی مشاورتی کانفرنس کے لیانگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔دالیان کے رہنماوں نے چیئرمین سینیٹ کی شخصیت اورلباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوان قیادت دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کوتقویت دینے میں فعال کردارادا کر سکتی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہاکہ گوادر کو موثر پورٹ سٹی بنانے میں ہم دالیان کے تجربات سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادرسی پیک کا ایک گیٹ وے ہے اوراسی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں کامعیارزندگی بدل جائیگا۔ جلد ہی یہ علاقہ خطے کی سمندرکے ذریعے ہونیوالے نقل وحمل کامرکزبن جائیگا۔

چیئرمین سینٹ نے عوامی سطح پرروابط کوبڑھانے کیلیے تعلیم،سائنس اورٹیکنالوجی سمیت ثقافت اوردیگرشعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینے پرزوردیا اور کہا کہ اقتصادی وتجارتی روابط اور نئی بلندیوں پرلیجانے کیلئے ہمیں نئے مواقع پیدا کرناہونگے۔
Load Next Story