تفتان میں پھنسے ڈھائی سو سے زائد زائرین کا احتجاج
فوری روانہ کیا جائے زائرین، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد بھجوائیں گے، لیویز ذرائع
پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں پھنسے 250 سے زائد زائرین نے مظاہرہ کیا ہے۔
ایران، شام اور عراق سے آنے والے زائرین ایک ہفتے سے پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں پھنسے ہوئے ہیں، گزشتہ روز 250 سے زائد زائرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور کہا کہ ہمیں فوری روانہ کیا جائے، مظاہرین میں مرد و خواتین شامل تھے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہم زائرین کو روانہ کردیں گے، جب تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی، ہم زائرین کو روانہ نہیں کر سکتے، گزشتہ ایک ہفتے میں 250 کے قریب زائرین تفتان پاکستان ہائوس میں جمع ہوچکے ہیں۔