2013 کا دوسرا چاند گرہن 25 مئی کو ہوگا

ماہرین نجوم کے مطابق چاندگرہن کے اثرات پاکستانی سیاستدانوں پر بھی مرتب ہوں گے۔۔

پاکستانی وقت کے مطابق8بجکر43منٹ پرشروع ہوکر9:38پرختم ہوگا. فوٹو فائل

25مئی کو اس سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا، چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8:43 پر ہوگا اور 9:38 پر اختتام پذیر ہوگا۔

یوں گرہن کا دورانیہ 56منٹ پر مشتمل ہوگا۔ ماہرفلکیات کے مطابق یہ گرہن براعظم امریکاوبحرالکاہل میں دیکھا جاسکے گا۔ برج قوس سے منسلک ممالک سعودی عرب، آسڑیلیا، اسپین، ہنگری، یوگوسلاویہ، بریڈفورڈ روٹن برگ، بھارت کے علاقے یوپی اور بہار کے علاوہ دیگر ممالک بھی 25مئی کے چاند گرہن کے ناقص اثرات کے سبب چوری، اغوا، قتل وغارت، خودکشیاں اور تشدد کے واقعات بالخصوص خواتین کی اموات میں اضافہ، امیگریشن قوانین میں تبدیلیاں، لاقانونیت اور بے انصافی کے واقعات کثرت سے ہوں گے۔




ماہرین نجوم کے مطابق چاندگرہن کے اثرات پاکستانی سیاستدانوں پر بھی مرتب ہوں گے۔ میاں نوازشریف کا ستارہ بلندی پر ہو گا جبکہ عمران خان کا ستارہ گردش میں دکھائی دے رہاہے۔ یادرہے کہ اس سے پہلے اس سال 25اپریل کو چاندگرہن ہوا تھا۔
Load Next Story