مسلم ملکوں میں توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے امریکی رپورٹ

چین، میانمر،ایران، شمالی کوریا اور سعودی عرب میں اقلیتوں اور مذہبی آزادی کے حوالے سے صورتحال انتہائی ابتر ہے

مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کی اپیل، اسلام اور یہودیت مخالف جذبات میں اضافہ، پاکستان میں شیعہ اور احمدی فرقے کیخلاف تشدد پر تشویش. فوٹو : فائل

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے مذہبی ازادی سے متعلق جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اسلام اور یہودیت مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی حکومت نے نے اس تازہ رپورٹ کے تناظر میں تمام اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی ازادی کو یقینی بنائیں۔ رپورٹ میں پاکستان میں شیعہ فرقے اور احمدیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ مسلم ممالک میں توہین مذہب پر مبنی قوانین کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔




سالانہ رپورٹ کے مطابق متعدد ممالک بالخصوص چین، میانمر،ایران، شمالی کوریا اور سعودی عرب میں اقلیتوں اور مذہبی آزادی کے حوالے سے صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے رپورٹ کا اجرا کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس حوالے سے امریکا کا ریکارڈ بھی بہترین نہیں ہے۔
Load Next Story